پنجاب میں میڈیکل ٹیسٹ، 66 ہزار امیدواروں نے شرکت کی


لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت پنجاب کے 13 شہروں میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ منقعد کیے گئے جدس کے لیے 28 مراکز قائم کیے گئے تھے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کے مطابق میڈیکل ٹیسٹ میں 66 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔ طبی تعلیم کے لیے ہوئے ٹیسٹ میں 42 ہزار طالبات اور 24 ہزار طلبہ شامل نے رجسٹریشن کرائی تھی۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس کے مطابق میڈیکل انٹری ٹیسٹ سینئیر بیوروکریٹس کی زیر نگرانی منقعد کیے گئے، جس کے لیے 5000 سے زائد نگران عملے نے فرائض سر انجام دیے۔

 پروفیسر جاوید اکرم کے مطابق لاہور میں سات امتحانی مراکز قائم کیے گئے جہاں 19 ہزار سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔ ان مراکز میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن امتحانی ہال لارنس روڈ، پنجاب یونیورسٹی امتحانی ہال وحدت روڈ، یو ای ٹی جی ٹی روڈ ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جیل روڈ کے مراکز شامل تھے۔

یو ایچ ایس کے وی سی نے ہم نیوز کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے لیے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیےگئے۔ امیدواروں کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ ٹیسٹ کے بعد سوالنامہ ساتھ لے جاسکتے ہیں۔

ساہیوال

ساہیوال کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کےامتحان میں 3744 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 2389 طالبات اور 1355 طلبا شامل ہیں، انٹری ٹیسٹ سنٹر کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ امتحانی سنٹر کے 100 میٹر کے اندر غیر متعلقہ اشخاص کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

فیصل آباد

فیصل آباد میں قائم  تین سینٹرز میں چھ ہزار 613 امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ سینٹرز جی سی یونیورسٹی، جی سی ویمن یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی میں قائم کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں