چین نے امریکہ کے ساتھ عسکری مذاکرات منسوخ کر دیے

نئے امریکی مطالبات کے بعد بیجنگ واشنگٹن تجارتی جنگ میں شدت | urduhumnews.wpengine.com

بیجنگ: امریکہ کی جانب سے روس سے اسلحہ کی خریداری پر چینی فوجی ادارے اور اُس کے سربراہ پرپابندیاں لگانے کے خلاف چین نے امریکہ کے ساتھ عسکری مذاکرات منسوخ کر دیے۔

 بیجنگ میں امریکی سفیر کو طلب کرکے پابندیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اورعسکری مذاکرات کی منسوحی کی اطلاع بھی دی گئی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے روسی جیٹ طیارے اور زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل خریدنے پرامریکہ نے چین کے ایکوئپمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور اس کے سربراہ لی شنگ فو پرپابندی عائد کی تھی۔

چین نے جوابی اقدام میں ناصرف عسکری مذاکرات منسوح کیے بلکہ امریکہ کے دورے پر گئے چینی نیول چیف کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ بیجنگ حکومت نے امریکہ کو خبردار کیا کہ چین مزید کوئی بھی جوابی قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان  فوجی مذاکرات آئندہ ہفتے ہونا تھے۔

امریکہ نے ایکوئپمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور لی شنگ فو کو ‘بلاکڈ پرسن لسٹَ’ میں شامل کیا  ہے جس کا مطلب ہے کہ امریکہ میں موجود ان کے اثاثے منجمد ہوجائیں گے، امریکی ادارے اور افراد ان کے ساتھ کاروباری تعلقات نہیں رکھ سکیں گے۔

پابندیوں کے تحت چینی ادارہ ایکوئپمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ایکسپورٹ لائسینس سے بھی محروم کرتے ہوئے امریکہ کے معاشی نظام سے خارج کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں