پاکستان کرتار پور بارڈر کھولنے کے لیے تیار، فواد چوہدری

خلا میں جانے والا پہلا پاکستانی، لڑکی بھی ہوسکتی ہے: فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اب بھی بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ناکامی کے باوجود پاکستان کرتار پور بارڈر کھولنے کے لیے تیار ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔

انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان خطے کے دونوں ممالک کے کروڑوں عوام کو غربت سے نکالنا چاہتے ہیں، بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی پیشکش رد کرکے ان کی کوششوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

فواد چوہدری نے بھارت کی جانب سے مذاکرات کے اعلان اور پھر انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ ایک دن پیشکش قبول کریں اور اگلے دن اُسے مسترد کردیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا واضح ثبوت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ مقبوضہ کشمیر کا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

پاکستان میں برسراقتدار آنے والی عمران خان حکومت نے امن پسندی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو امن مذاکرات شروع کرنے اور وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ بھارت نے پہلے مذاکرات کی دعوت قبول کی لیکن بعد میں حسب عادت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر لیا۔


متعلقہ خبریں