حیدرآباد میں 400 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری

بھارت موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں کوئی غلطی نہ کرے، چین

حیدرآباد: چیمبر آف کامرس کے صدر محمد شاہد نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں 400 ملین ڈالرز کی حیدرآباد میں سرمایہ کاری کریں گی۔

حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے صدر نے چین کے صنعت کار جانگ یانگ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صنعتی شہر چونگ چنگ اور حیدرآباد کو فرینڈلی سٹی قرار دینے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے شہرمیں سرمایہ کاری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں 12 سے زائد صنعتوں میں چینی موٹرسائیکلیں تیار کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر چینی صنعت کار جانگ یانگ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ معاہدہ کرکے خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونگ چنگ چین کا وہ شہر ہے جہاں موٹرسائیکل کے انجن اور پارٹس تیارکرنے کی صنعتیں قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مل کرکام کرنے سے نا صرف سرمایہ کاری ہوگی بلکہ روزگار بھی ملے گا۔

چین کے صنعتکار جانگ یانگ کا کہنا تھا کہ سب کے تعاون سے حیدرآباد میں سرمایہ کاری لائیں گے اورایڈوانس ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس نومبر سے ٹیکسٹائل اور ایگریکلچرمیں بھی کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں