نواز شریف قوم کا پیسہ دیدیں لڑائی ختم ہوجائیگی،فواد چودھری

زرداری اپنی سیاست کے آخری دن گننے پر توجہ دیں، فواد چوہدری | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام آئین کی بنیادی شرط کو پورا نہیں کرتا اور آئین کے آرٹیکل 140-اے کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف قوم کا پیسہ واپس کر دیں تو لڑائی ختم ہو جائے گی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت بلدیاتی نظام سےمتعلق ہونے والے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت (ن) لیگ سےمختلف ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ(ن)سےمختلف بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے مختلف سفارشات زیر بحث ہیں جنھیں حتمی شکل دینے کے لیے پنجاب و کے پی کے کی حکومتوں نے 48 گھنٹے مانگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نےلاہورپر300 ارب روپے خرچ کیے اور سندھ  حکومت نے بھی کراچی پر اربوں روپے خرچ کردیے مگر دونوں شہروں کی حالت سب کے سامنے ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ میٹروبسوں کو چلانے کے لیے آٹھ ارب روپے حکومت کو دینا پڑتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جب ن لیگ سے کوئی ریکارڈ مانگا گیا تو آگ  لگا دی گئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منصوبوں کے فرانزک آڈٹ کرانے میں وقت لگےگا لیکن جےآئی ٹی کے بعد تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔

پاک بھارت تعلقات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نےامن کی بات کی اور بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی مگر دنیا نے اس کا رویہ دیکھ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اندرونی اسکینڈل میں پھنسا ہوا ہے اور مودی اپنے اسکینڈلز سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں یہ سوچ ہے کہ پاکستان کو کمزور کر کے آگے نکل جائیں گے لیکن بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے نواز شریف کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ہل میٹل کیس میں ایک کک کے اکاؤنٹ میں 80 کروڑ ہے۔


متعلقہ خبریں