کراچی پولیس کا کارنامہ:167 موٹرسائیکلیں بیچ دیں

بزرگ بھی موٹر سائیکل لفٹر کے جرم میں ملوث|humnews.pk

کراچی: پاک کالونی میں پولیس کی جانب سے لاوارث موٹرسائیکلوں کی فروخت کے معاملہ پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ہم نیوزکےمطابق اینٹی کار لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی منیر شیخ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ایس ایچ او پاک کالونی نے 167موٹر سائیکلیں فروخت کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے لیے اینٹی کارلفٹنگ سیل کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ تھانیدار نےشیرشاہ کے جن تین کباڑئیوں کو موٹر سائیکلیں فروخت کیں اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نے موٹر سائیکلوں کی کتنی رقم وصول کی؟ اور رقم کس کو دی؟ تحقیقات ہوں گی اوراگر کمیٹی نے سفارش کی تو ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں