خاتون اول:سوشل ویلفیئر کے لیے پالیسی بنانے کی یقین دہانی


لاہور: خاتون اول بشریٰ عمران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کےلیے جلد موزوں اورمؤثر پالیسی بنائی جائے گی۔

انہوں نے یہ یقین دہانی سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹس کے دورے کے دوران کرائی۔ انہوں نے اس بات پر اظہارافسوس کیا کہ سوشل ویلفیئر کے حوالے سے کوئی واضح اورجامع پالیسی ہی نہیں بنائی گئی ہے۔

خاتون اول کے دورے کے موقع پر ان کی دوست فرح خان بھی ہمراہ تھیں۔

خاتون اول نے عافیت، گہوارہ، نشیمن اور کاشانہ کا دورہ کیا اور ان کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔

خاتون اول بشریٰ عمران نے کاشانہ میں بچوں سے عاشورہ کے متعلق سوالات پوچھے اور دین اسلام کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے بچوں کی اسلامی اطوار پر پرورش اور تعلیم و تربیت پر بھی زور دیا۔


متعلقہ خبریں