کراچی: انصاف ایکشن کمیٹی نے جلسہ عام کا اعلان کردیا

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی میں اندرونی اختلافات کی بنا پر نیا دھڑا انصاف ایکشن کمیٹی کے نام سے سامنے آگیا۔ یہ اختلافات پارٹی میں کچھ عرصے سے ہیں اورانتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت بھی ان میں شدت آئی تھی۔

 ہم نیوز کےمطابق باغی گروپ نے انصاف ہاؤس میں اجلاس منعقد کیا جس میں سابق سینئر نائب صدر اسرار عباسی نے اعلان کیا کہ بہت جلد انصاف ایکشن کمیٹی کراچی کے صدر کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

سابق سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ کراچی میں حقیقی قیادت کو نظرانداز کرکے مصنوعی قیادت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

ناراض ارکان نے پارلیمانی اور پارٹی عہدوں کو علیحدہ علیحدہ کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

باغی گروپ کی سربراہی سبحان علی ساحل ، اسرار عباسی اور حافظ فضل کریم کررہے ہیں۔ انہوں نے 27 ستمبر کو جلسہ عام کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

پاغی گروپ کا کہنا ہے کہ جلسہ اورنگی ٹاون میں ہوگا اور نظریاتی رہنما اور کارکنان شریک ہوں گے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی کراچی قیادت کی جانب سے بغیر اجازت انصاف ہاؤس میں اجلاس بلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں