بولان: پکنک منانے والے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق


بولان: تفریحی مقام کرتہ میں پکنک منانے کے لیے آنے والے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سنان ولد فضل حق اور محمد عثمان ولد محمد سلیم اعوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اسپتال زرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ دونوں نوجوان کوئٹہ سے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ  بولان میں پکنک منانے آئے تھے۔

جاں بحق افراد کی نعشیں مچھ اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز بھی بولان میں کوئٹہ سے پکنک منانے کے لیے آنے والے نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بولان کے تفریحی مقامات پر ایسے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں لیکن حکومت و انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس ضمن میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تفریحی مقامات پر حفاطت کے مناسب اقدامات لازمی کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں