لاہور: انٹری ٹیسٹ کی جوابی شیٹ جاری


لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے لیے گئے انٹری ٹیسٹ کی جوابی شیٹ جاری کردی ہے جس سے طلبہ اپنے جوابات کا موازنہ کر سکتے ہیں۔

میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے رواں برس مجموعی طور پر 65670 امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں 41681 طالبات اور23989 طلبا شامل تھے۔ کل 220 سوالات کو چار مختلف رنگوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد اکرم نے کہا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج  کا باقاعدہ اور آفیشل اعلان ایک ہفتے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نتائج کی تیاری میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا شیڈول اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاری ہو گا۔


متعلقہ خبریں