وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں وزرائے اعلی شریک رہے۔ اجلاس میں کراچی کو 12 سو کیوسک پانی دینے سمیت سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور کونسل کے رکن وزراء سات نکاتی ایجنڈے پر غور کر رہے ہیں۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں قومی صفائی مہم شروع کرنے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ وفاقی حکومت کے ریگولیٹری فنکشنز کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے ٹاسک فورس بھی بنانے کی منظوری لی جائے گی۔

وفاقی اور چاروں صوبائی حکومت پر مشتمل کونسل کے اجلاس میں ایل این جی درآمد کے معاملہ پر بھی غور کیا جائے گا۔

پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے درمیان معیار کو ہم آہنگ کرنے کا معاملہ بھی زیرغور لایا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012، ورکرز ویلفیئرز فنڈز اور ایمپلا ئز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں