پومپیو کا ٹرمپ مخالف حکام کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ


واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹرمپ کے مخالف امریکی حکام کوعہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

 سیکٹری خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ امریکی حکام ٹرمپ کی حمایت کریں یا عہدہ چھوڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے مشن کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں ہر ادارے سے تعاون کی ضرورت ہے۔

اپنے حالیہ بیان میں پومپیو کا کہنا تھا کہ اگر حکام مشن میں ساتھ نہیں دیں گے تو اُن کے پاس وقت ہے کہ وہ کچھ اور کریں۔ امریکی وزیر خارجہ کا مشورہ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی محکمہ انصاف کے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ٹرمپ کو ذہنی نااہلی پر ہٹانے کے طریقوں پر گفتگو کی ہے۔

گزشتہ ہفتے نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل راڈ روسنسٹن نے مشورہ دیا تھا کہ  خفیہ طریقے سے ٹرمپ کی گفتگو ٹیب کی جائے تا کہ امریکی آئین کی 25ویں ترمیم کے ذریعے ٹرمپ کو ہٹانے کے لیے اسٹیج سیٹ کیا جائے۔

فاکس نیوز کے پروگرام میں جب پومپیو سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے ٹرمپ کی جاسوسی یا آئین کے پچیسوِیں ترمیم کو بروئے کار لانے کے حوالے سے کوئی بات سنی ہے تو انہوں نے کہا کہ بالکل نہیں۔

ان سے روسنسٹن کے بارے میں پوچھا گیا تو پومپیو نے کہا کہ وہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ کام کے شروع سے ہی بہت کلئیر ہے کہ اگر آپ ٹرمپ کے مشن کو سپورٹ نہیں کر رہے تو پھر آپ کو کرنے کے لیے کچھ اور کام ڈھونڈنا چاہیے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل راڈ روسنسٹن  نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔


متعلقہ خبریں