پاک بھارت کرکٹ سیریز کیس یکم اکتوبر کو سنا جائے گا

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ منسوخ نہیں ہوگا، آئی سی سی

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان  منسوخ شدہ کرکٹ سیریز کا کیس یکم سے تین اکتوبر تک بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹرز دبئی میں سنا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی خواجہ احمد حسین، الیگزونڈرکس اور سلمان نصیر کریں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ چھ کرکٹ سیریز کھیلنے کا معاہدہ کر کے مکر گیا تھا جس سے پی سی بی کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان 2014 میں آٹھ سالوں میں چھ سیریز کھیلنے کا معائدہ کیا گیا تھا۔ سمجھوتہ کے تحت 2015 اور 2016 میں پاک بھارت دو طرفہ سیریز ہونی تھی لیکن بھارت نے معاہدے کے باجود کھیلنے سے منع  کردیا تھا۔

قبل ازیں نومبر 2014 اور دسمبر 2015 میں بھی بھارت کے انکار کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین دوطرفہ سیریز نہیں ہو سکی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)  پر70 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

پی سی بی نے آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی کے سامنے پیش کیے گئے تحریری مؤقف میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے سیریز نہ کھیل کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس سے  پاکستان کو تقریباً 70 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، اس نقصان کا ازالہ بی سی سی آئی کو کرنا ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں