آزادی اظہار رائے ذمہ داری سے استعمال کی جائے، شاہ محمود قریشی


نیویارک: پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اظہار آزادی کی آزادی کو ذمہ داری کے ساتھ استمعال کیا جانا چاہیے۔

ہالینڈ کے وزیرخارجہ اسٹیف بلوک سے نیویارک میں ملاقات کے دوران انہوں نے  گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کے لیے دونوں ممالک کے بروقت اقدامات کو سراہا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے دوطرفہ معاشی تعاون سمیت تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

اس سے قبل پاکستانی حکومت کی متحرک سفارت کاری کی بدولت ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے منسوخ کر دیے گئے تھے۔ 

شاہ محمود قریشی نے اس مسئلے پر ہالینڈ کے وزیرخارجہ سے متعدد بار فون پر بات کی تھی جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان او آئی سی ممالک کے ساتھ مل کر عالمی برادری کے سامنے اس معاملے کو لے جائے گا تاکہ اس سلسلے کو مستقل بنیادوں پر روکا جا سکے۔

 


متعلقہ خبریں