خیبرپختونخوا: خسرہ نے وبائی شکل اختیار کرلی

خیبرپختونخوا: خسرہ نے بچوں میں وبائی شکل اختیار کرلی|humnews.pk

پشاور: خیبرپختونخوا میں خسرہ نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے جس کی وجہ سے ننھی و معصوم جانوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں صرف ایک ہفتہ کے دوران 49 معصوم بچے خسرے کی بیماری کا شکار ہوئے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق بونیر میں 16، اپردیر میں 12 ،لوئردیر میں دس اورپشاور میں گیارہ کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ای پی آئی ڈائریکٹر نے بھی اس بیماری کی وبائی صورت اختیار کرنے کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ مرض پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں 15 سے 27 اکتوبر تک خسرہ سے بچاؤ کی مہم چلائی جائے گی۔

مہم کے دوران نو ماہ سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ خسرہ مہم کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 5300 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں