ملکی عزت اور وقار سب سے مقدم ہے، آرمی چیف


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی عزت اور وقار سب سے مقدم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کاکول اکیڈمی کا دورہ کیا اور وہاں افسروں اور کیڈٹس سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کیڈٹس پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دیں اور عزت، وقار، لگن اور پاک فوج کی دیگر اقدار کو مقدم رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے، اس کے بعد جوانوں کا تحفظ اور بہبود جبکہ افسروں کی سہولت ہمیشہ آخری ترجیح ہوتی ہے۔

آرمی چیف کو پی ایم اے کمانڈنٹ میجر جنرل اختر نواز ستی نے پیشہ ورانہ پہلوؤں پر بریفنگ دی۔


متعلقہ خبریں