نیا بلدیاتی نظام، ایک نکتہ پر اتفاق باقی

نیا بلدیاتی نظام، ایک نکتہ پر اتفاق باقی | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے یکساں بلدیاتی نظام کی راہ میں ایک نکتہ پر اتفاق ہونا باقی رہ گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ دیہی سطح پر ڈسٹرکٹ کونسل اور ویلیج کونسل کا نظام متعارف کرایا جائے لیکن خیبرپختونخوا دیہی سطح پرڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل اور ویلیج کونسل کا نظام لانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دونوں صوبوں کو کسی ایک نکتے پر متفق ہونے کے لیے 48 گھنٹوں کا وقت دیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اعلیٰ سطحی اجلاس میں دونوں صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

قبل ازیں پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتیں اس نکتے پر متفق ہو گئی تھیں کہ مئیر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر کیا جائے گا لیکن ویلیج کونسل اور ہمسایہ کونسل کا انتخاب غیرجماعتی بنیاد پر ہوگا۔

بلدیاتی نظام کے لیے دونوں صوبوں نےمیئر اور ڈسٹر کٹ کونسل کا انتخاب براہ راست کرانے پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیرعلیم خان نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے نئے بلدیاتی نظام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے بلدیاتی الیکشن  کرائے لیکن اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس تھے، ہمارے نظام میں نچلی سطح تک لوگوں کو با اختیار کیا جائے گا۔

دونوں صوبوں میں یکساں بلدیاتی نظام لانے پراتفاق ہونے کے باوجود پی ٹی آئی قیادت کی پریشانیاں کم ہوتی نظر نہیں آرہیں کیونکہ اپوزیشن کسی بھی صورت یکساں بلدیاتی نظام کو تسلیم کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں