پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 31 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے دن کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ہے۔ تاہم کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔

کاروباری دن کے اختتام پر بازار حصص 100 انڈیکس میں 31 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 36 پر بند ہوا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 41 ہزار چار پوائنٹس پر تھا جو صبح دس بجے تک 122 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار ایک سو 26 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 189 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا، اس موقع پر 100 انڈیکس 41 ہزار ایک سو 93 پوائنٹس پر بھی پہنچا۔

پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 315 پوائنٹس کی کمی رہی تھی جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار چار پوائنٹس پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں