جرمن سفیر کی نشاندہی پر کچرا صاف، سی ڈی اے اہلکار معطل


اسلام آباد: پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کی طرف سے اسلام آباد میں پڑے کوڑے اور کچرے کے ڈھیروں کی نشاندہی کے بعد وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے اور ڈائریکٹرسنیٹیشن سردار خان زمری نے ایف سیون ایریا کے انسپکٹر اور سپروائزر کومعطل کر دیا ہے۔

مارٹن کوبلر نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں کچرے کے ایک ڈھیر کے ساتھ سیلفی بنا کر اسے ٹویٹ کر دیا تھا۔

جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے، کچرے کے ڈھیر وبائی امراض پھیلنے کا سبب بنتے ہیں، ڈینگی مچھر کی پیدائش کی ایک وجہ بھی یہی گندگی ہے۔

مارٹن کوبلر کی جانب سے گندگی کے ان ڈھیروں کی نشاندہی کے بعد سی ڈی اے سینیٹیشن کی ٹیم نے کچرا اٹھا دیا ہے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنے جوابی ٹویٹ میں مارٹن کوہلر کا شکریہ ادا کیا ہے اور ادارے کو درپیش مسائل کا ذکر کیا ہے۔


 

ڈائریکٹرسنیٹیشنن سردار خان کا کہنا تھا کہ معطل کیے گیے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم تین دن کچرا اٹھاتی ہے، پرائیویٹ گھروں میں رہنے والوں نے یہ کچرا پھینکا تھا۔


متعلقہ خبریں