لاہور ہائیکورٹ: سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

کورونا وائرس کو نہ ماننے والے شہری پر 2 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بارے میں کل 26 ستمبر کو فیصلہ سنائے گا۔

فل بینچ نے اس سے قبل نوازشریف اور شہباز شریف سمیت مسلم لیگ نون کے دیگر رہنماؤں کو استغاثہ میں طلب کرنے کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ٹرائل کورٹ نے  نواز شریف اور شہباز شریف سمیت کئی سابق وزرا کو بے گناہ قرار دیا تھا جس کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

سابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں اپنی طلبی کو چیلنج کیا ہوا ہے، ان کی درخواست پر کل فیصلہ سنایا جائے گا۔

جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں