انتخابی دھاندلی: حکومت کا کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

انتخابی دھاندلی: حکومت پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھے گی

اسلام آباد: حکومت نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم ہونے والی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وزیردفاع پرویز خٹک کو پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹی کے دیگر ارکان کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے شیریں مزاری، شفقت محمود، علی محمد خان اور عامر ڈوگر کے ناموں پر غور ہو رہا ہے جبکہ مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ کے نام پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن نے مجوزہ پارلیمانی کمیٹی کے لیے چار نام فائمل کر لیے ہیں، ن لیگ کی طرف سے احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثنااللہ اور مرتضیٰ عباسی کو نامزد کیا گیا ہے۔

عام انتخابات کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے حکومت سے پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے لیے پارلیمانی کمیشن قائم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں