سویڈش پیروڈی پروگرام پر چین کی تنقید

سویڈش پیروڈی نیوز پروگرام پر چین کی تنقید|humnews.pk

بیجنگ: چین کی جانب سے سویڈش ٹی وی پر چلنے والی ایک پیروڈی پر شدید رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شونگ کا کہنا تھا کہ سویڈش ٹی وی پروگرام چین پر میڈیا کے ذریعہ حملہ کرنے کے مترادف ہے کیونکہ اس کا مواد توہین آمیز ہے۔

گینگ شونگ نے پروگرام میزبان کے تبصرے کو تعصب اور امتیاز پر مبنی قرار دیا اور کہا ایسے مواد کے نشریات  ان کے ملک کے خلاف اشتعال انگیزعمل ہے اور یہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

اس سے قبل پہلے ہی چینی سیاحوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعہ پر سویڈن اور چین کے تعلقات میں تناؤ چل رہا تھا اور اب اس پروگرام نے تعلقات مزید خراب کر دیے ہیں۔

کچھ روز قبل اسٹاک ہوم کے ہوٹل میں بکنگ سے ایک روز پہلے آنے پر چینی سیاحوں کو پولیس اہلکاروں کے ذریعے ہوٹل سے نکال دیا گیا تھا جس پرچین کے سفارت خانے نے سویڈن سے معافی کا مطالبہ کیا تھا اور چینی وزارت خارجہ نے بھی شکایات درج کرائیں تھیں۔


متعلقہ خبریں