امریکن ڈیڈی‘ بل کاسبی کو 10 سال قید کی سزا

امریکن ڈیڈی‘ بل کاسبی کو 10 سال قید کی سزا | urduhumnews.wpengine.com

نیو یارک: امریکی مزاحیہ اداکار بل کاسبی کو خاتون سے زیادتی کے جرم میں دس سال قید اور 25 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

بل کاسبی پر رواں برس الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے 2004 میں ٹمپل یونیورسٹی کی ایک باسکٹ بال کھلاڑی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

سزا سنائے جانے کے بعد 81 سالہ مزاحیہ اداکار کو کمرہ عدالت سے ہتھکڑیاں لگا کر پنسلوینیا کی جیل بھیج دیا گیا ہے۔ بل کاسبی کے وکیل نے عدالت سے ایک ملین ڈالر کے عوض ضمانت کی استدعا کی جسے رد کردیا گیا۔

جج اسٹیون اونیل نے بل کاسبی سے متعلق ریمارکس دیے کہ میں اس چیز کو مد نظر نہیں رکھوں گا کہ یہ کون تھے اور کون ہیں۔ انہوں نے سزا سناتے ہوئے بل کاسبی کو درندہ قرار دیا۔

بل کاسبی پر 50 سے زائد خواتین نے جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا۔ بل کاسبی کے ترجمان نے مقدمے کو امریکی تاریخ میں نسل پرستی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔

81 سالہ اداکار’دی بل کاسبی شو‘ کے نام سے ایک پروگرام بھی کرتے رہے ہیں اور انہیں ’امریکن ڈیڈی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں