فلم ’پرواز ہے جنوں‘ کا سحر تاحال برقرار



کراچی: ہم نیٹ ورک کے اشتراک سے بنائی گئی فلم’ پرواز ہے جنوں‘ ریلیز کے ایک ماہ بعد بھی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہے۔ عیدالاضحی پر ریلیز ہونے کے باوجود سیمنا گھروں میں’ پرواز ہے جنوں‘ دیکھنے والوں کے رش میں کمی نہیں آئی ہے۔

پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتی فلم دیکھنے والے شائقین کا کہنا ہے کہ سینما کی بحالی میں ہم نیٹ ورک اور مومنہ درید پروڈکشنز کا اہم کردار ہے۔ ارض پاک سے محبت اور وفاداری کا پیغام دیتی فلم کو فلم بینوں نے لالی وڈ کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ہے۔

حب الوطنی، بلند حوصلوں اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہم گروپ کی فلم ‘پرواز ہے جنوں’ نے ملک بھر کی طرح کراچی کے عوام کو بھی تاحال اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

شہر کے مختلف سینما گھروں کی طرح نیوپلیکس سینما میں بھی فلم ’’پرواز ہے جنوں‘‘ کو دیکھنے کے لیے آئے ہوئے شائقین کا رش قابل دید رہا۔ ’’پرواز ہے جنوں‘‘ دیکھنے کے بعد عوام نے فنکاروں کے کام کو خوب سراہا اور مومنہ درید پروڈکشنز کی اس فلم کو پاکستانی سینما کے لیے ایک تحفہ قرار دیا ہے۔

لوگوں نے ’پرواز ہے جنوں‘ کے کرداروں کی جاندار اداکاری اور فلم کے مترنم گانوں کی بھی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔ فلم دیکھنے کے بعد شائقین سینما کے اندرونی حصے میں لگے اداکاروں کے پوسٹرز کے ساتھ تصاویر بھی بناتے رہے۔

ناظرین نے پاکستان میں فلم کلچر کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے ہم نیٹ ورک اور مومنہ درید پروڈکشنز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتی فلم ’پرواز ہے جنوں‘ عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔

پرواز ہے جنوں کہانی ہے وطن کی محبت میں سرشار جنونی نوجوانوں کی جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے قوم میں ایک نیا جذبہ بیدار کردیا ہے۔ 

فرحت اشتیاق کے مکالموں اور حسیب احسن کی ہدایتکاری سے مزین فلم کے مرکزی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، شاز خان اور کبری خان شامل ہیں۔

شائقین نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ہم نیٹ ورک اور مومنہ درید پروڈکشنز کی بنائی گئی فلمیں پاکستانی سیمنا کی بحالی میں مدد گار ثابت ہوں گی۔


متعلقہ خبریں