اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا خاتمہ کر رہے ہیں، شہر یار آفریدی

اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا خاتمہ کر رہے ہیں، شہر یار آفریدی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا خاتمہ ہو رہا ہے، قانون کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں پر سب سے پہلے ہاتھ ڈالا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار کا نزلہ ہمیشہ عام لوگوں پر گرا ہے، قبضہ مافیا جتنا طاقت ور ہو اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ G-12 میں 24 کنال پر قابض مافیا سے 8 سے 9 ارب مالیت کا قبضہ واگزار کرایا ہے، اسی طرح بلیو ایریا میں بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ قبضہ مافیا کے سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کچی آبادی کے رہائشیوں کے لیے ہاؤسنگ پراجیکٹ ماڈل ویلج کے منصوبے پر عمل ہو گا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کا معاملہ بھی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ بحریہ اینکلیو سے 33 ہزار کنال زمین وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے پاس آئی ہے، اس میں 400 کنال کمرشل ہے اور تمام رقبے کی مالیت 300 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پا کستان سے لاقانونیت کا خاتمہ کریں گے، سی ڈی اے پولیس پر کوئی پریشر نہیں آئے گا۔ کچی آبادیوں کے لوگوں کے ساتھ ماضی میں جو ہوا اس پر ہمیں شرمندگی ہے۔


متعلقہ خبریں