ماضی کی باتوں کو نہیں چھیڑنا چاہتے، مولانا فضل الرحمان


ملتان: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ ماضی کی باتوں کو چھیڑنا نہیں چاہتے بلکہ وہ آنے والے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہتے ہیں۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مانگے ہوئے سو دنوں کا انتظار کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ان کی حکومت ایک ماہ میں ہی بے نقاب ہو چکی ہے۔

مشاورتی کونسل کے بارے میں بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ کونسل میں ہنگامہ عاطف میاں کی نامزدگی پر ہوا، کونسل میں بھرتی کیے گئے لوگوں کو دیکھ کر واضح ہے کہ حکومت مغربی نظام لانا چاہتی ہے۔

 حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت غریب ادمی کا خون چوسنے کے لیے آئی ہے اورعوام کے حقوق کی قاتل بن چکی ہے۔ حکومت نے آتے ہی قوم پر مہنگائی کے اٹیم بم گرائے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میڈیا آزاد نہیں، اس پر سینسر شپ ہے کیونکہ میڈیا  نہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا ایونٹ چلا سکتا ہے نہ ہی میرا انٹرویو چلا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں