وزیراعظم نے منظوری دیدی:ریلوے نے بھرتی کا اشتہاردیدیا


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ریلوے میں نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔

ہم نیوز کے مطابق وزارت ریلوے کی جانب سے دس ہزار ملازمین کو فوری بھرتی کرنے کی سمری وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوائی گئی تھی۔

وزیراعظم سے منظوری کے بعد وزارت ریلوے نے دو ہزار 31 ملازمین کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے تحت بنیادی پے اسکیل ایک سے گیارہ تک کے ملازمین فوری طورپر بھرتی کیے جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت ملازمین کی بھرتی میں ساتوں ریلوے ڈویژنز کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔

ریلوے کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے خواہش مند امیدواران ڈویژنل دفاتر سے معلومات حاصل کرکے اپنی درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ دنوں اخبارنویسوں سے بات چیت میں کہا تھا کہ فوری طور پر ریلوے میں ملازمین کی خالی آسامیوں پر بھری کی ضرورت ہے جس کے لیے وہ سمری وزیراعظم کو بھجوا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں