پاکستان نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کی حمایت کر دی


نیویارک: پاکستان کے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل میں وسیع اصلاحات کی حمایت کرتا ہے تاکہ اسے زیادہ جمہوری، نمائندہ، شفاف اور احتساب کی اہلیت رکھنے والا ادارہ بنایا جا سکے۔

یونیفائینگ فار کنسیس (یو ایف سی) میں اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ اصلاحات بہتری کے لیے ہونی چاہئیں، پاکستان اصلاحات کے نام پر کسی جارحیت پر دستخط نہیں کر سکتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یو ایف سی کے اصولوں کے تحت تمام رکن ریاستوں کے مفادات برابر ہیں۔ سلامتی کونسل میں اصلاحات رکن ممالک کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی عمل کے لیے ممکنہ تعاون حاصل کرنے کے لیے تمام نظریات اور نقطہ نظر کو سامنے رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں