وزیراعظم کا بڑے شہروں میں پانی فراہمی کے منصوبے بنانے کا حکم

وزیراعظم کی پانی کی اسکیموں کے لیے تفصیلی منصوبے بنانے کی ہدایت|humnews.pk

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام بڑے شہروں میں پانی کی اسکیموں کے لیے تفصیلی منصوبے بنائےجائیں کیونکہ پانی کا مسئلہ بہت اہم ہے اور یہ زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں آبی وسائل سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت آبی وسائل اور پلاننگ ڈویژن صوبائی حکومتوں سے مل کرمنصوبے بنائیں کیونکہ یہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ راولپنڈی، اسلام آباد کے لیے واٹرسپلائی اسکیم پر فوری کام شروع کیا جائے اور زمین کے اوپر موجود پانی کے استعمال کی منصوبہ بندی کی جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں پانی کی دستیابی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو ترجیحی بنیادوں پربڑھانا ہو گا۔

اجلاس میں پانی سے متعلقہ مسائل حل کرنے پر غور کیا گیا جبکہ موجودہ صورتحال کی سنگینی اور مستقبل میں اس کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔


متعلقہ خبریں