اسلام آباد: پولیس فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں پولیس نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو زخمی کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئی جے پی روڈ پرپیش آیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عبدالوحید کو بازو و کمرا ور احسن علی کو ٹانگ پر گولیاں لگی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس کا مؤقف ہے کہ کٹاریاں پل کے قریب پولیس نے باپ بیٹا کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن نہ رکنے پر مشتبہ جانتے ہوئے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ یاسر اقبال نامی پولیس اہلکار نے چلائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کی گئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

 


متعلقہ خبریں