رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم سیکٹر انچارج کی سزا معطل

کتے کے کاٹنے پر عدالت کا 2 ارکان سندھ اسمبلی کو معطل کرنے کا حکم

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر انچارج ریحان عرف بہاری کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی۔ مجرم ریحان بہاری کو سخت سیکیورٹی میں سینٹرل جیل سے عدالت لایا گیا۔

ریحان بہاری نے ایک سال قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلہ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ایک سال تک جاری رہنے والے کیس میں استغاثہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ناکافی ثبوتوں کے سبب اے ٹی سی کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ملزم ریحان بہاری کی رہائی حکم دے دیا۔

ملزم ریحان بہاری کو رینجرز نے 2016 میں سرجانی کے علاقے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بارودی مواد اور ناجائز اسلحہ کیس میں دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔


متعلقہ خبریں