وزیر اعظم ہاؤس میں بھینسوں کی نیلامی


اسلام آباد: وزیر اعظم ہاؤس میں موجود آٹھ بھینسوں کو نیلام کر دیا گیا۔ خریداروں نے خوشی خوشی مہنگے داموں بھینسیں خریدیں۔

وزیر اعظم ہاؤس میں بھینسوں کی نیلامی میں شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 

فروخت ہونے والی بھینسوں میں پہلی بھینس تین لاکھ 85 ہزار روپے، دوسری بھینس تین لاکھ  روپے اور تیسری بھینس تین لاکھ 30 ہزار روپے میں فروخت کی گئی جب کہ چار کٹیوں اور ایک کٹے کو بھی فروخت کیا گیا۔

ایک کٹا تین لاکھ پانچ ہزار روپے جب کہ ایک نو ماہ کی نیلی راوی نسل کی کٹی ایک لاکھ82 ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔ کٹی کو ملک اشفاق نامی شخص نے خریدا۔

پہلی بھینس تین لاکھ 85 ہزار روپے میں جھنگی سیداں کے کلب عباس نے خریدی۔ کلب عباس نے ہم نیوز کو بتایا کہ انہوں نے اتنی مہنگی بھینس سابق وزیر اعظم نواز کی محبت میں خریدی ہے۔ وہ اس بھینس کا خاص خیال رکھیں گے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں فروخت ہونے والی آٹھ بھینسیں مجموعی طور پر 23 لاکھ دو ہزار روپے میں نیلام ہوئیں۔

17 ستمبر کو وزیر اعظم ہاؤس میں 102 قیمتی گاڑیوں کی بھی نیلامی کی گئی تھی۔ جس میں 1994 سے 2016 ماڈل کی 28 مرسڈیز، آٹھ بی ایم ڈبلیوز اور مختلف اقسام کی دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔


متعلقہ خبریں