پاکستان دہشت گردی کے مقابلے کے لیے پُر عزم ہے، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے مقابلے کے لے پُر عزم ہے، قوم کی مدد سے دہشت گردی پر مؤثر طریقے سے قابو پائیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر یونیورسٹی میں دفاع کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو شدت پسندی سے نجات دلانے کے لئے کوشش جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار سماجی اور اقتصادی ترقی کے دفاع کے لئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی جب کہ ملک میں استحکام لانے کے لئے قوم اور فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ قوم کے تعاون سے ہی ملک میں دہشت گردی پر قابو پایا ہے جب کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستی اداروں کی قومی سطح پر ہم آہنگی ضروری ہے۔

آرمی چیف نے اپنی تقریر کے دوران قومی سلامتی، داخلی اور خارجی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

 

متعلقہ خبریں