منی بجٹ سے صرف امیروں کو فائدہ ہوا، بلاول بھٹو



اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے صرف امیروں اور عمران خان کے اے ٹی ایمز کو فائدہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ میں کوئی ایک بھی نئی چیز نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی بجٹ میں کوئی منصوبہ بندی نظر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ حکومت میں آکر عام آدمی کو سہولتیں دیں گے اور میں سمجھ رہا تھا کہ اسد عمر جو بجٹ لائیں گے اس سے غریبوں کو فائدہ ہو گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف نے وعدہ کیا تھا کہ ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے لیکن گیس کی قیمت بڑھا دی گئی۔ یہ لوگ اصل مسائل کی طرف سے توجہ ہٹانے کے لیے صرف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت  میں مسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری نثار کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ دی تھی اور اب یہ چیئرمین شپ اپوزیشن کو ہی ملنی چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ میں آل پاکستان نیوز پیپرز ایجنسی (اے پی این ایس) کے بیان کے ساتھ کھڑا ہوں۔


متعلقہ خبریں