بیرون ملک جائیداد: حکومت نے 300 نام شارٹ لسٹ کرلیے


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اب تک 3600 سے زائد افراد کی بیرون ملک جائیداد کا سراغ لگایا ہے۔ حکومت نے ان میں سے 300 بڑی جائیداد رکھنے والوں کے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق بیرون ملک جائیداد رکھنے والوں میں بیوروکریٹس ، کاروباری افراد اور دیگر شامل ہیں۔ بیشتر افراد نے جائیدادیں فرنٹ مین کے نام پر کھی ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کا تخمینہ ہے کہ بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی جائیدادوں کی قیمت کا حجم 200 بلین ڈالرز سے زائد ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ سندھ کے 175 سے زائد لوگوں نے عرب امارات اوربرطانیہ میں جائیدادیں رکھی ہوئی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق بیرون ملک جائیداد رکھنے والے دیگرافراد کا تعلق کراچی سے ہے اور ان میں سے صرف تین اندرون سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔
ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ بیرون ملک جائیداد رکھنے والوں میں سے 105 افراد کو نوٹسسز دیے جاچکے ہیں۔ نوٹسز وصول کرنے والوں میں سے 65 افراد ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بیرون ملک جائیداد رکھنے والوں میں سے کچھ افراد نے موقف اپنایا کہ وہ اپنی جائیداد ٹیکس ایمینسٹی میں ظاہر کرچکے ہیں جب کہ بعض نے بیرون ملک جائیداد سے لاتعلقی ظاہر کردی۔

ہم نیوز کے مطابق چند افراد نے بینک ٹرانسیکشن کے ذریعے جائیداد کی خریداری ظاہرکی ہے۔


متعلقہ خبریں