گزشتہ حکومت نے قومی خزانے کو بہت نقصان پہنچایا، عثمان ڈار

گزشتہ حکومت نے قومی خزانے کو بہت نقصان پہنچایا، عثمان ڈار|humnews.pk

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہتی ہے لیکن گزشتہ حکومت نے قومی خزانے کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ اب انہیں ڈاکو نا بولیں تو اور کیا بولیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’نیوزلائن‘ میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانیوں کا اعتماد نہیں توڑیں گے اور ملک کو ترقی کی جانب لے کر جائیں گے۔

پروگرام میں موجود اپوزیشن رہنما سینیٹر گیان چند نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس صرف واک آؤٹ کا رستہ ہوتا ہے اور ہم اسمبلی میں اسے اختیار کر سکتے ہیں۔

پروگرام میں موجود آئی ٹی کے ماہر آفتاب کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں پاکستانی عوام کی انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے کیونکہ یہ عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معلومات دینا لازمی ہے کیونکہ معلومات دے کر ہی انہیں باشعور بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام وزارتوں کے پاس ویب سائٹس ہونی چاہئیں۔

عثمان ڈار نے معلومات تک رسائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس قانون پر عمل ہونے میں وقت لگے گا۔

آئی ٹی ایکسپرٹ آفتاب نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی کے قانون پرکام کرنے والے کمیشن کو وسائل دیے جائیں تو چھ ماہ میں تبدیلی نظر آئے گی۔

پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم نے جعلی ڈاکٹر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈاکٹر کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس کی تعیناتی میں ملوث دونوں ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور انہیں اسپتال سے نکال دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی تاہم ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ اس موقع پر اپوزیشن رہنما سینیٹر گیان چند کا کہنا تھا کہ پمزاپستال کے کیس کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں