حکومت نےقرضوں کی مد میں ٹائم بم چھوڑا ہے،عمر ایوب

تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ بجلی کے  گھریلو صارفین پر کم بوجھ ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم نے باربار کہا کہ محنت کشوں اور کسانوں پر بوجھ نہیں ڈالنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں ہمارے لیے ایک ٹائم بم چھوڑا ہے۔

 ماضی میں تیل کی قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ء میں ملکی قرضے کا حجم 15 ہزار ارب تھا جو اب (2018ء میں) بڑھ کر 29 ہزار ارب ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہا کہ توانائی سیکٹر کے گردشی قرضوں کا حجم 640 ارب تک پہنچ چکا ہے اور گیس کے شعبے میں 150 ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ بجلی کی ترسیل کا نظام بہت فرسودہ ہے اور ماضی میں بجلی کی ترسیل کے نظام پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے واضح کیا کہ ترسیل کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والی بجلی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ ہمیں مسائل ورثے میں ملے ہیں. وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے منی بجٹ مجبوری میں پیش کیا اور سارا بوجھ معیشت پر پڑا۔

ان کا الزام تھا کہ ماضی میں تیل کی قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں