بھارت نے ‘سرجیل اسٹرائیکس’ کی نئی ویڈیو جاری کر دی


نئی دہلی: بھارت نے 2016 میں پاکستان کے اندر نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کرنے کے اپنے دعوی کے حوالے سے نئی ویڈیو جاری کی ہے۔

بھارت نے 29 ستمبر 2016 کو دعویٰ کیا تھا کہ ان کی فوج نے لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کی حدود میں ‘کامیاب سرجیکل اسٹرائیکس’ کی ہیں۔ بھارت کا یہ دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ثابت ہوا تھا۔ 

متعدد فورمز پر پوچھے جانے کے باوجود بھارت اپنے دعوی کے حق میں کوئی ثبوت نہیں دے سکا تھا۔

ہندوستان کی جانب سے جاری کردہ حالیہ ویڈیو میں  کئی مقامات پر مسلح افراد کی موجودگی اور ان کے مبینہ لانچنگ پیڈز کو دکھایا گیا ہے۔ خصوصی ایڈیٹنگ کے بعد پیش کی گئی ویڈیو میں مختلف مقامات کو بطور ہدف دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کے مناظر میں دکھائے گئے اہداف کو مبینہ سرجیل اسٹرائکس سے پہلے اور بعد کے مراحل کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ بھارت نے ویڈیو میں دعوی کیا ہے کہ بغیر پائلٹ طیارے سے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مختصر ویڈیو میں ان مقامات کو نشانہ بنانے کی بلیک اینڈ وائٹ اور مبہم مناظر پر مشتمل رنگین فوٹیج جاری کی گئی ہے۔

بھارت کی جانب سے یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب انڈین آرمی چیف گزشتہ کئی دنوں سے ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں۔ اس دوران وہ پاکستان کے خالف کارروائی کرنے کی گیدڑ بھبھکیاں بھی دیتے رہے ہیں۔

پاکستان نے بھارت کے اس بے بنیاد دعوے کی تردید کی تھی۔  دفاعی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے یہ بے بنیاد دعوی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں