کنفیوشس کی پیدائش کو 2569 سال ہو گئے


پیدائش کے 2569 سال بعد بھی چینی معلم اور فلسفی کنفیوشس کا جنم دن منایا جا رہا ہے۔ چین کی ایک چھوٹے شہر کیفو میں پیدا ہونے والا یہ عام آدمی نظام تعلیم میں انقلاب لے آیا۔ 

چین کے علاوہ دنیا بھر میں کنفیوشس کی تعلیمات آج تک پڑھائی جاتی ہیں اور ہر عام آدمی کو ان تعلیمات کی آگاہی ہے۔ 

کنفیوشس نے تعلیم سے شعور اور روحانیت کو اجاگر کیا۔ تاریخی دستاویزات کے مطابق کنفیوشس کی تعلیمات سے جرائم میں نمایاں کمی آئی۔ ان کی تعلیمات کو اخلاقی پیمانہ تسلیم کیا گیا اور ان کے طلبا نے کنفیوشنزم کے نام سے ایک نظریے کی بنیاد رکھی۔ 

اس عظیم مکتب فکر کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس کی تعلیمات نا صرف آسان ہیں بلکہ کنفیوشس نے ہر امیر و غریب کے لیے تعلیم کی رسائی کو ممکن بنایا اور اس کے اثرات ہر طرف پھیلے

ایران میں ادارہ تحریک خواندگی نے تعلیمی پروگرام کے ذریعے دیہاتی علاقوں میں تعلیم نسواں کو فروغ دیا۔ نائجیریا کے قیدیوں میں تعلیم میں اضافے کے لئے منصوبہ متعارف کرایا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد تعلیم اور روزگار کے ذریعے جرائم کا خاتمہ ہے۔ اسپین کے پروگرام کے ذریعے مہاجرین کو اسپینش سیکھائی۔


متعلقہ خبریں