صوبائی وزیر جیل اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل آمنے سامنے


لاہو: صوبائی وزیرجیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغر کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کے بعد وزیر جیل خانہ جات نے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرنے کے لیے وزیراعلی کو سفارش کر دی ہے۔

ہم نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر زوار حسین وڑائچ نے کوٹ لکھپت جیل  کے دورے کی رپورٹ ہوم سیکرٹری، آئی جی جیل خانہ جات اور وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ جیل انتظامیہ کی جانب سے قانون شکنی کے سنگین انکشافات پر مبنی ہے۔ رپورٹ میں سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ظہیر ورک کو معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں جیل میں پیسے لے کر قیدیوں کو فریج کی سہولت فراہم کرنا، قیدیوں کو موبائل فون کی سہولت استعمال کرنے کے لیے جیمبرز کو بند کرنا شامل ہیں۔

ذرائع نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہائی سیکیورٹی جیل میں پروٹوکول دینے کے لیے عام قیدیوں کو الگ سے بند بھی کیا جاتا تھا۔


متعلقہ خبریں