سابقہ حکومتوں سے ملکی اداروں کا خسارہ ملا ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سابقہ حکومتوں سے ملکی اداروں کا خسارہ ملا ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے)  کا سالانہ خسارہ 365 ارب روپے ہے جبکہ اسٹیل ملز نے 2007 کے بعد کوئی منافع نہیں دیا۔


 

انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کا سالانہ خسارہ 200 ارب روپے ہے اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا 2017 کا خسارہ 2.7 ارب روہے پے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان کی وجہ سے قومی خزانے کو سالانہ ایک ارب 25 کروڑ روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ 

 


متعلقہ خبریں