قیمتی بیگ چوری ہونے پر کویتی وفد ناراض ہو گیا

قیمتی بیگ غائب ہونے کر کویتی وفد ناراض|humnews.pk

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آیا ہوا اعلیٰ سطح کا کویتی وفد اپنا قیمتی بیگ چوری ہونے پر ناراض ہو کر واپس لوٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق کویت کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کے دورے پر آیا ہوا تھا اوراقتصادی امور ڈویژن میں ہونے والے اجلاس میں شریک تھا کہ اس دوران  کویتی وفد کا قیمتی بیگ اور دیناروں سے بھرا بٹوہ غائب ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ  واقعہ کے فورا بعد تمام ملازمین، کمروں اور افسران کی الماریوں کی تلاشی لی گئی جس کے بعد سی سی ٹی وی  فوٹیج نے ملزم بے نقاب کردیا اور اقتصادی امور ڈویژن کے گریڈ 20 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے ایک افسر یہ کام کرتے دیکھے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ کویت سے آنے والے مہمان کا قیمتی بیگ اور دیناروں سے بھرا بٹوہ تو برآمد کرا لیا گیا لیکن وزارت کا اپنے افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے پر غور ہی کیا جا رہا ہے جبکہ بھرپور معذرت کے باوجود کویتی وفد ناراض ہو کر واپس چلا گیا۔


متعلقہ خبریں