بنگلہ دیش کوشکست، ایشیا کپ کا تاج بھارت کے سر


دبئی: سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ساتوں بار ایشیا کپ کا چھٹی بار اپنے نام کرلیا ہے۔ 

بنگلہ دیشی ٹیم نے ایک کم ٹارگٹ کا بھرپور دفاع کیا، دھونی کے آوٹ ہونے اور کیدھر جادیو کے ان فٹ ہونے کے بعد ایک پوقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ بنگالی یہ میچ جیت سکتے ہیں مگر بھارتی مڈل آرڈر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ میچ بچا گئی۔

رویندرا جدیجہ اور بھنوینیشور کمار کی چھٹی وکٹ کے لیے 37 رنز کی شراکت داری بنگلہ دیش کے لیے بھاری ثابت ہوئی۔ جدیجہ اور کمار کی پے درپہ وکٹیں گنواں نے کے بعد بھارتی بیٹنگ بہت دباو میں تھی، اس موقع پر جادیو بیٹنگ کے لیے واپسی آئے اور میچ کی آخری گیند پر سنگل لے کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ 

بھارت نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 223 رنز کا ٹوٹل آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کپتان روہت شرما نے 48، دھونی نے 36 اور جدیجہ نے 23 رنز اسکور کیے۔ 

میچ کے آغاز میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنرز مہدی حسن میراز (32) اور  لٹن داس کی شاندار سنچری (121) کنے بنگال ٹائگرز کو ایک بہتر آغاز فراہم کیا اور 18 اوورز میں بنا کسی نقصان کے ٹیم کو 100 رنز کے سنگ میل تک پہنچا دیا۔

لٹن داس بھرپور فارم میں تھے اور میراز سنگل ڈبل کر کے ان کا ساتھ نبھا رہے تھے، امید کی جارہی تھی کہ بنگلہ دیشی بلے باز اسکور بورڈ پر ایک اچھا ٹوٹل سجانے میں کامیاب ہوجائیں گے، لیکن میراز کے آؤٹ ہونے کے بعد بنلگہ دیشی مڈل آرڈر بھارتی اسپنرز کا سامنا نہیں کرسکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنوا تے رہے جس کی وجہ سے ٹیم ایک بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے۔ 

سوائے داس (121)، مہدی میراز (32) اور سومیا سرکار (33) کے سوا کوئی بنگلہ دیشی بلے باز 10 کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکا اور 49ویں اوور میں پوری ٹیم 222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، کیدھر جادیو نے 2 جبکہ چاہل اور بھمرا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں