انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے 384 افراد ہلاک


جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرہ سلاواسی میں 7.5 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 384 ہو گئی ہے۔

انڈونیشا کے جزیرے سلاواسی میں 7٫5 کی شدت کے زلزلے اوراس سے  پیدا ہونے والے سونامی نے تباہی مچا دی۔ زلزلہ کے بعد 6.6 فٹ اونچی لہروں نے جزیرہ سلاواسی اور پالو میں تباہی مچا دی جب کہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔

گزشتہ مہینے انڈونیشا کے جزیرے لومبوک میں تواتر سے زلزلے آئے جب کہ پانچ اگست کو آنے والے تباہ کن زلزلے میں 460 لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

انڈونیشا کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلہ اور اسکے نتیجہ میں آنے والے سونامی سے اب تک 384 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ تاہم ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ایجنسی کو ابھی تک مکمل رپورٹ نہیں ملی ہے کیونکہ موصلات کا نظام درہم برہم ہے۔ کئی لاشیں سمندر کے کنارے سے ملی ہیں لیکن صیحح تعداد  کا ابھی تک اندازہ نہیں ہے۔

یہ بھی ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ہلاکتیں زلزلے کی وجہ سے ہوئیں یا اس کے نتیجہ میں آنے والے سونامی کی وجہ سے ہوئیں۔


متعلقہ خبریں