ضمنی انتخابات: عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اجلاس


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں جاری ہے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، گورنر سندھ چوہدری سرور، شفقت محمود، وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، زلفی بخاری اور افتخار درانی اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے امیواران شریک ہیں۔

اجلاس میں اگلے ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔

ملک بھر کے 39 حلقوں میں ضمنی انتخابات اکتوبر کے مہینے میں ہو رہے ہیں۔ 36 حلقوں میں ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو جب کہ تین حلقوں میں ضمنی انتخاب 21 اکتوبر کو ہوں گے۔ ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کے 12 جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے 27 حلقوں میں ہو رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اکتوبر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسرز کی درخواست پر فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں