بحرین میں بننے والے درال پاور پراجیکٹ کا افتتاح


سوات: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بحرین میں درال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کر دیا۔

36.6 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش والے بجلی گھر سے 6 میگاواٹ بجلی مدین گرڈ کو تھرو کردی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر بننے والے بجلی گھروں کی بجلی سوات کے گرڈ اسٹیشنز کو دیں گے۔

محمود خان کے مطابق منصوبہ سے آنے والی گرمیوں میں عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے دور میں مٹلتان اور کالام  میں بننے والے بجلی کے منصوبے بھی مکمل کروالیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو خزانہ خالی ملا ہے اس لیے آئندہ بجٹ سخت ہوگا۔ 

تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت کو صوبہ میں بجلی کے منصوبےنہ لگانے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  


متعلقہ خبریں