ضمنی انتخابات: ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ہاتھ ملانے کا فیصلہ

ضمنی انتخابات: ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ہاتھ ملانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کے خلاف ہاتھ ملانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے، یہ ملاقات اگلے ہفتے ہو گی تاہم ملاقات کا دن اور وقت ابھی متعین نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد ضمنی انتخاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدواروں کا اعلان متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر قومی و عوامی معاملات پر یکساں موقف اپنانے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفرالحق کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے۔ مذاکرات کے نتیجے میں دونوں اپوزیشن جماعتوں نے اکٹھا ہو کر حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں