منفی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، طوبیٰ صدیقی


کراچی: پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ طوبیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری کرنا زیادہ پسند ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’کور پیج‘ میں میزبان ایشا نور سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے لیے فلمیں اور ڈرامے دونوں ایک ہی جیسے اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی پسندیدہ پاکستانی فلم ’پنجاب اب نہیں جاؤں گی‘ ہے۔

طوبیٰ صدیقی کا کہنا تھا کہ ڈرامے رونے دھونے والے ہوتے ہیں جب کہ فلمیں انہیں زیادہ دلچسپ لگتی ہیں۔

اسکرین پر کام کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اب وہ منفی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

اپنے ماڈل سے اداکاری تک کے سفر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر تھوڑا مشکل تھا لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اورطے کر لیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں ماہرہ خان، سنیتا مارشل، صنم سعید اور عمران عباس سمیت ان کے بہت سے دوست ہیں۔

بیرون ملک سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے طوبیٰ صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں آئس لینڈ جانے کا بہت شوق ہے۔

ماڈل طوبیٰ صدیقی نے بتایا کہ وہ اپنی خوشی کا اظہار زور زور سے ہنس کر کرتی ہیں اور انہیں اپنی فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کرنے کا شوق ہے۔

 


متعلقہ خبریں