کراچی کا فالودہ فروش راتوں رات ارب پتی بن گیا

فالودہ فروش راتوں رات ارب پتی بن گیا


کراچی: آپ نے راتوں رات تقدیر بدلنے کی کہانیاں تو ضرور سنی ہوں گی، آج ہم آپ کی ملاقات حقیقت میں ایک ایسے شخص سے کراتے ہیں جو راتوں رات ایک مزدور سے اربوں پتی بن گیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی کا رہائشی عبد القادر شربت فالودہ کا ٹھیلہ لگا کر اپنی روزی روٹی کماتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 300 روپے سے 500 روپے تک کماتا ہے۔

عبدالقادر کا کہنا ہے کہ اسے اپنے ‘ارب پتی ہونے کی اطلاع ایف آئی اے’ سے ملی۔ اس کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے طلب کرنے پر علم ہوا کہ اس کےنام پر ایک بینک اکاؤنٹ ہے اور اس میں 225 کروڑ (2 ارپ 25 کروڑ) روپے کی رقم موجود ہے۔

عبدالقادر کا کہنا ہے کہ وہ ایک ان پڑھ آدمی ہےاور 40 گز کے مکان میں رہتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ رقم اس کی ملکیت نہیں اور نہ ہی اسے علم ہے کہ یہ پیسہ اس کے نام پر کہاں سے آیا ہے۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں عبدالقادر کے گھر کے اطراف پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ اہل کاروں کا کہنا ہے کہ عبدالقادر کے نام پر اکاؤنٹ بنانے والے اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں اس لیے ہمیں اس کی حفاظت کے لیے بھیجا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں