مری کا گورنر ہاؤس بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا

مری کا گورنر ہاؤس بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا

مری: لاہور کے گورنر ہاؤس کے بعد حکومت نے گورنرہاؤس مری کو بھی عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب کے ملٹری سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گورنر ہاؤس ہر اتوار صبح 10 سے شام 4 بجے تک عوام کے لیے کھولا جائے گا، گورنر ہاؤس مری میں کشمیر پوائنٹ پر واقع ہے۔

گزشتہ برس گورنر ہاؤس کی تزئین و آرائش پر 60 کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے، میڈیا میں یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ گورنر ہاؤس کے باتھ رومز میں گولڈ پلیٹڈ کموڈز لگائے گئے تھے۔ 

اس سے قبل لاہور کا گورنر ہاؤس بھی عوام کے لیے کھولا گیا تھا، ہر اتوار لوگ اپنی فیملی کے ساتھ آتے ہیں اور پورا دن یہاں گزارتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وی پی آئی کلچر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، مختلف گورنر ہاؤسز کو عوام کے لیے کھولنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

پنجاب گورنر ہاؤس میں عوام کے جانے پر یہ شکایات سامنے آئی تھیں کہ لوگ صفائی کا خیال نہیں رکھتے اور جب شام کو واپس جاتے ہیں تو اپنے پیچھے گندگی کے ڈھیر چھوڑ جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں